11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

شارک اور کچھووں کی آبی شاہراہ دریافت، لیکن خطرات سے دوچار

کوسٹا ریکا: گلاپاگوس جزائر  اور کوکوس جزیروں کے آس پاس سمندر کے نیچے سے ایک راستہ گزررہا ہے جسے شارک اور کچھووں کی آبی شاہراہ کہا جاسکتا ہے۔ لیکن خبر یہ ہے کہ اب اسے بچانے کی ضرورت ہے کیونکہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔

سمندری جانوروں کی یہ ہائی وے 750 کلومیٹر طویل ہے جس پر لیدربیک اور گرین(سبز) کچھوے کے علاوہ انواع واقسام کی شارک بھی آتی جاتی رہتی ہیں۔ یہاں موجود مرجانی چٹانوں اور پہاڑیوں کو یہ جاندار بطور سنگِ میل استعمال کرتے ہیں ۔ بعض جانور یہاں رک کر کھانا کھاتے ہیں اور آرام بھی کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سمندر کے نایاب ترین جاندار اس راستے پر آتے اور جاتے ہیں، لیکن یہاں کا سمندر کھلا ہے اور ماہی گیر ادارے اپنے جہاز اور کشتیاں لا سکتے ہیں۔ اس طرح یہ حساس رہ گزر شدید متاثرہوسکتی ہے۔

یہاں پر تحقیق کرنے والے ماہر ایلیکسا اس علاقے کو مکمل طور پر محفوظ قرار دینا چاہتے ہیں جس کا رقبہ دولاکھ چالیس ہزار مربع کلومیٹر ہوگا یعنی برطانیہ کے رقبے کے برابر ہوسکتا ہے۔ سمندر کے فرش پر سمندری پہاڑیوں کے ابھار ہیں جو ایک زمانے میں لاوا اگلتے تھے اور اب مقناطیسی سنگل خارج کرتے ہیں۔ ان کی مدد سے بعض جانور مثلاً ہیمرہیڈ شاکرس اور سمندری کچھوے اپنی راہ کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ علاقہ ان بے زبان جانورں کے لیے ایک سنگِ میل فراہم کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس اہم آبی راہگزر کو بچانے کی ضرورت ہے۔

The post شارک اور کچھووں کی آبی شاہراہ دریافت، لیکن خطرات سے دوچار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203687/509
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post