بارباڈوس میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے۔
اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی اور ان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز پہنچنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
The post ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2204949/16