11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

 اسلام آباد: عید قربان کے موقع پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

فرزندان توحید اپنے مویشی اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔  قربانی کا یہ سلسلہ کل عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کیے ہیں اور بڑے ڈمپنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں کو ذیلی سیکٹرز میں تقسیم کرکے صفائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی اداروں کی جانب سے لاکھوں ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے آلائشیں سڑکوں گلیوں میں پڑے ہونے کی شکایات موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی جارہی ہے اور ان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، جس پر حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

The post عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204747/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post