لاہور: یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کے نرخوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں گراں قدر اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔
قرارداد کے متن مین ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر بکنے والی اشیائے خوراک کے نرخوں میں اضافے کی منظوری کی شدید مذمت کرتا ہے، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے‘ گھی کی قیمت میں فی کلو 90 روپے جبکہ چینی کی قیمت میں فی کلو 17 روپے اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔
The post اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2203102/1