مظفر آباد: تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
آزاد کشمیر کے الیکشنز میں ضلع باغ سے جماعت اسلامی کے اہم امیدوار عبدالرشید ترابی تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔
اس پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے اپنے سابق امیر عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ جماعت آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت اور ممبر شپ خارج کرنے کا اعلان کیا۔ عبدالرشید ترابی اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔
جماعت اسلامی کے سابق امیر نے پی ٹی آئی کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے۔
The post پی ٹی آئی کی حمایت پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا پارٹی سے اخراج appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2204768/1