11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پاکستان کو وکٹوں کے لحاظ سے انگلینڈ میں سب سے بڑی شکست

 لاہور: پاکستان کو وکٹوں کے لحاظ سے انگلینڈ میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس سے قبل گرین شرٹس کو کبھی 9وکٹ سے مات نہیں ہوئی،افسوس کی بات یہ ہے کہ اس خفت سے دوچار کرنے والی ٹیم میں بھی انگلینڈ کا صف اول کا صرف ایک کھلاڑی بین اسٹوکس شامل تھا۔

گزشتہ 2سال میں گرین شرٹس نے تمام ون ڈے سیریز جیتی ہیں،اس دوران 2 میچز میں شکست ہوئی لیکن سخت مقابلہ ہوا تھا، اس بار گرین شرٹس نے بغیر لڑے ہی ہتھیار ڈال دیے۔

The post پاکستان کو وکٹوں کے لحاظ سے انگلینڈ میں سب سے بڑی شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2199675/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post