11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کوئٹہ میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نجی کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

 کوئٹہ: نیب نے اربوں روپے کے فراڈ کیس میں نجی کمپنی کے ڈائریکٹر سید میر کو گرفتار کر لیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزموں نے بلوچستان اور سندھ  میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے  وصول کئے اور بعدازاں دفاتر بند کرکے روپوش ہوگئے۔

ملزم سید میر کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کیس کے 5ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ  مرکزی ملزم کاشف قمر کی جلد ازجلد گرفتار ی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

The post کوئٹہ میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نجی کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203810/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post