11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

مریم نواز کشمیر میں وزیراعظم کےخلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، شیخ رشید

 راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف ہائبرڈ وار چلا رہے ہیں اس لڑائی میں اصل ہتھیار میڈیا ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بھی بیٹی ہے،چند گھنٹوں میں کوئی لڑٖکی 4 ٹیکسیاں بدلتری ہے تو اس کا طلب یہ ہے کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ نہیں، لڑکی نے جتنی ٹیکسیاں بدلیں ان کے ڈرائیور ہمارے پاس ہیں، یہ اغوا نہیں گمشدگی کا معاملہ ہے کیونکہ جو اغوا کرتا ہے وہ مطالبات کرتا ہے۔ ہمیں اغوا کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، افغان سفیر کی فیملی پاکستان آکر کیس لڑے اور ملزمان شناخت کرے۔

دوسو ڈیم کے ملازمین کی بس کے حادثے کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہے،اس واقعے سے متعلق وزارت خارجہ ہی بہتر بتا سکتی ہے، اس حوالے سے چینی سفارت خانے اوردفتر خارجہ مل کر بیان جاری کریں گے۔ وزیراعظم نے تمام سیکورٹی انتظامات درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، وہ جو زبان استعمال کررہی ہیں وہ عمران خان کے خلاف ہے۔

The post مریم نواز کشمیر میں وزیراعظم کےخلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204594/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post