11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے اس کے تمام پہلوئوں پر اچھی طرح نظرثانی کر لیں کیونکہ بعض اوقات جلدبازی میں کئے گئے فیصلے نقصان پہنچاتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اگر آپ کوئی نئی چیز خریدنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آج کا دن نہایت اہم ہے شریک حیات کی مصروفیت کے سبب آپ چڑ سکتے ہیں شادی بیاہ میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بسلسلہ کاروبار یا گھریلو امور آپ کا دماغ جو بھی مشورہ دے اسے قبول کریں انشاء اللہ نتائج حسب سابق برآمد ہوں گے محبوب سے وفاداری کی امید فی الحال نہ ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کے سسرال والے آپ کی مخالفت پر کمربستہ رہ سکتے ہیں اور چند ایسی سازشیں بھی کر سکتے ہیں جن سے آپ کے شریک حیات بدظن ہو جائیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مخالفین کی سازشوں کا جواب بہتر ہے سیاسی انداز سے دیں موجودہ کاروبار میں فی الحال تبدیلی ہرگز نہ کریں شریک حیات کا تعاون ہرمعاملے میں حاصل رہے گا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا نزدیکی سفر ہرگز نہ کریں سیاست سے وابستہ افراد کے لئے آج کا دن اہم ہے اگر محبوب ناراض ہے تو فی الحال انہیں آج ہرگز منانے کی کوشش نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی آپ کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خاص طور پر شادی بیاہ کے معاملات الجھتے نظر آ رہے ہیں حوصلہ مت ہاریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

گارمنٹس کا بزنس کرنے والے حضرات حسب منشا کاروباری معاملات حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جلدبازی کے کاموں میں البتہ نقصان ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کاروباری حضرات ضوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے کاموں کی تکمیل وعدہ کے مطابق کر دیں تاکہ آپ کے شریک کاروبار آپ سے بدظن نہ ہو سکیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کسی پرخلوص دوست کی مدد سے آپ کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا نزدیکی سفر کی بدولت آپ کی دلی آرزو پوری ہو سکتی ہے بس شرط یہ ہے کہ حقیقی ہمدروں پر بھروسہ رکھیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اچانک کسی مشترکہ بزنس میں شمولیت کی آفر ہو سکتی ہے اسے ہرگز مت ٹھکرائیے اور آفر کو قبول کر لیں آج محبوب کی جانب سے خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر آپ نوکری کے حوالے سے پریشان ہیں تو آج اپنی کوشش تیز کر دیں آج آپ اپنی من پسند جگہ پر نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2198291/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post