11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

افغانستان میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی شروع

ملتان / ڈیرہ غازیخان: افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ملتان کے ترجمان نے بتایا کہ ملتان ڈویژں سے تعلق رکھنے والے20  پاکستانی گزشتہ شب بذریعہ بس ملتان پہنچے تھے جنہیں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ کر دیا گیا۔

طور خم بارڈر سے آنے والے افراد کو راولپنڈی اور دیگر متعلقہ اضلاع میں قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا، 7قرنطینہ مراکز میں راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان شامل ہیں، ڈیرہ غازیخان میں 400افراد کے لئے قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کو فوکل پرسن  مقرر کیا گیا ہے، ان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ 28افراد افغانستان سے واپس آئے ہیں جنہیں حکومتی پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ مرکز میں تمام سہولیات کے ساتھ رہائش دے دی گئی ہے ۔

 

The post افغانستان میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2200484/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post