کنیکٹکٹ: امریکہ میں ایک چلتے ہوئے سیلون کے مالک نے پورا کاروبار اپنی بہترین ملازمہ کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کردیا ہے۔
کنیکٹکٹ کے شہر نیو ہیون میں واقع ایک سیلون کے مالک پایئو امپیراٹی نے اپنی بہترین ملازمہ کیتھی مورا کے ہاتھ پورا سیلون فروخت کیا ہے جس کی اعزازی قیمت ایک ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
پندرہ سال قبل کیتھی مورا نے ٹیکنکل ہائی اسکول سے پڑھ کراٹلی ہیئرسیلون سے وابستہ ہوئیں اور ایک طویل عرصے تک اس سے وابستہ رہیں۔
’یہ بہت اچھی ہیئرڈریسر ہیں، ان کے اخلاق بھی بہت اعلیٰ ہیں۔ اسی لیے میں نے اپنی دوکان ان کے ہاتھوں ایک ڈالر میں فروخت کردی ہے، اور اب بھی ہم دوست ہی رہیں گے،‘ پایو نے کہا۔
اس طرح کیتھی دسیوں ہزاروں ڈالر کی دکان کی مالک ہوگئیں، جن میں قیمتی سامان اور بہت سارے گاہک بھی ان کی جھولی میں آگئے۔ تاہم وہ اس کا کرایہ اپنے پرانے مالک کو دیتی رہیں گی۔ اب 79 سالہ پایوامپیراٹی ایک آزادانہ ٹھیکیدار ہی رہیں گے۔
پایو نے کہا کہ وہ اس سیلون کو بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ کیونکہ گزشتہ 56 برس سے وہ سیلون کا کاروبار کئی جگہ چلاتے رہے ہیں اور پہلی دکان انہوں ںے 1965 میں پہلا سیلون کھولا تھا۔
32 سالہ مورا نے کہا کہ جب میں ہائی اسکول سے باہرآئی تو میں سوچ رہی تھی کہ کوئی بھی مجھے تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ملازم نہیں رکھے گا۔ لیکن انہیں پایو کا نمبر ملا اور رابطے کے بعد پایو امپیراٹی نے انہیں ملازم رکھ لیا۔ اس کے بعد دونوں ایک خاندان کی طرح کام کرتے رہے۔
The post سیلون کے مالک نے بہترین ملازمہ کو دکان ایک ڈالر میں فروخت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2201629/509