11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سرگودھا میں عید پر شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے والد کو قتل کردیا

سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے والد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا۔ نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

The post سرگودھا میں عید پر شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے والد کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204726/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post