11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

وزیراعظم کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جو کہ 4 ہزار 691 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ٹیکس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کیے گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں اور ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

The post وزیراعظم کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197049/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post