کراچی: سندھ بھر میں دسویں جماعت کا دوسرا پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پرچہ آج ہورہا ہے، آج سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ ہورہا ہے، تاہم میٹرک بورڈ آج بھی نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام نظر آیا اور آج بھی پرچہ آؤٹ ہوگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فزکس کا پرچہ نہ دینے والوں کا دوبارہ پیپر لینے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ دسویں جماعت سائنس گروپ کا پہلا فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا تھا اور حسب روایت آج بھی پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، تاہم آج امتحانی مراکز میں پرچہ وقت پر شروع ہوا، اس سے قبل کئی امتحانی مراکز میں پرچہ 3 سے 4 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
کورونا وباء کے پیش نظر رواں سال صرف اختیاری مضامین کا پرچہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اور گزشتہ پیپر بھی وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا تھا۔ جس پر میٹرک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کر دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دسویں جماعت کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ
واضح رہے کہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکول شامل ہیں، جن میں سے 201 مراکز طالبات کیلئے اور طلبہ کے لئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
The post دسویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198842/1