11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

شاہ رخ خان کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے انوکھی درخواست

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا جوانہیں مان بھی لی۔

بالی ووڈ کنگ خان کا شماراب بھی بالی ووڈ کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے جن کے پاس ہمیشہ بہت سی فلمزکی آفرہوتی ہیں۔

لیکن اس باراداکار نے عالیہ بھٹ سے انوکھی خواہش ظاہرکی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے فلم ’ڈارلنگ‘ کی شوٹنگ کی تصویر شیئر کی تو شارخ خان نے ان سے درخواست کی کہ اس فلم کی پروڈکشن کے بعد وہ اگلے ہوم پروڈکشن کے لیے مجھے سائن کرلیں۔

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کویقین دلایا کہ وہ شوٹ کے لیے وقت کی پابندی کریں گے اوربہت پروفیشنل اندازمیں کام کریں گے جس کا وہ وعدہ بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ڈیل ڈن اوروہ سمجھیں کہ پروڈکشن ہاؤس نے انہیں سائن کرلیا ہے، ساتھ ساتھ محبت کا بھی اظہارکیا۔

The post شاہ رخ خان کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے انوکھی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2198053/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post