11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کارگل معرکے میں بہادری کی داستان رقم کرنے والے حوالدارلالک جان کا آج یوم شہادت

 اسلام آباد:  کارگل کے معرکے میں جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے حوالدار لالک جان نشان حیدر کا یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام سے آج منایا جا رہا ہے۔

1999میں کارگل میں جنگ چھڑی تو 12این ایل آئی رجمنٹ کو فرنٹ لائن پر ذمے داریاں سونپی گئیں، 5 اور 6 جولائی کی درمیانی رات دشمن نے چوکی پر بھر پور حملہ کیا تو لالک جان اپنے جانباز ساتھیوں کے ساتھ دشمن کی سامنے ڈٹ گئے۔

عددی برتری کے باوجود دشمن کو منہ کی کھانی پڑی اور بھاری جانی ومالی نقصان ہوا، اگلی رات لالک جان شہید نشان حیدر شدید زخمی ہوئے لیکن پیچھے ہٹنا گوارا نہ کیا اور سات جولائی کی صبح لالک جان زخموں کی تاب نہ لا کرجام شہادت نوش کر گئے۔

 

The post کارگل معرکے میں بہادری کی داستان رقم کرنے والے حوالدارلالک جان کا آج یوم شہادت appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2198756/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post