11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

عمران اشرف بلقیس ایدھی کے بھی پسندیدہ اداکار

کراچی: اداکار عمران اشرف ممتاز سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کی روح رواں بلقیس ایدھی کے بھی پسندیدہ اداکار ہیں۔

گزشتہ روز عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون بلقیس ایدھی کا انٹرویو کررہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے عمران اشرف کے بارے میں کہا کہ عمران ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور خاص طور پر ڈراما سیریل ’’رقص بسمل‘‘ میں ان کا کردار ’’موسیٰ‘‘ انہیں بے حد پسند ہے۔

بلقیس ایدھی نے بتایا کہ انہیں عمران اشرف کا ڈراما ’’رقص بسمل‘‘ اتنا زیادہ پسند ہے کہ وہ  ڈرامے کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں۔  میزبان نے بلقیس آپا سے کہا کہ آپ انہیں دعائیں دے دیں جس پر بلقیس ایدھی نے کہا میں نے دعا کی جب ہی تو آخری قسط میں موسیٰ اور زوہرا ایک دوسرے سے ملے۔

عمران اشرف نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جو لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں مسز عبدالستار ایدھی بلقیس صاحبہ آپ کی دعاؤں میں رہنا آپ کو پسند آنا ایوارڈ ہے بلکہ کرم ہے۔ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں آپ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ آپ کو صحت دے تندرستی دے آمین۔‘‘

واضح رہے کہ عمران اشرف کا نجی چینل سے نشر کیا جانے والا ڈراما ’’رقص بسمل‘‘ حال ہی میں ختم ہوا ہے۔ یہ ڈراما پاکستان کے  مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک تھا جس نے پہلی ہی قسط سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا تھا۔ ’’رقص بسمل‘‘ کی آخری قسط لوگوں میں بے حد مقبول ہوئی تھی یہاں تک کہ ٹوئٹر پر دو دن تک ’’رقص بسمل‘‘ ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہاتھا۔ اس ڈرامے میں عمران اشرف کے ساتھ اداکارہ سارہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

The post عمران اشرف بلقیس ایدھی کے بھی پسندیدہ اداکار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202283/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post