11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

انگلش کنڈیشنز میں مشکل چیلنج کیلیے پیس بیٹری چارج ہونے لگی

 لاہور:  انگلش کنڈیشنز میں مشکل چیلنج کیلیے پیس بیٹری چارج ہونے لگی، اتوار کو بھی بارش کی مداخلت جاری رہی، کھلاڑیوں نے سیناریو بیس میچز کھیلے،پیرپاکستانی اسکواڈ کیلیے ڈربی میں پریکٹس کا ممکنہ طور پر آخری روز ہوگا،منگل کو کھلاڑی اور آفیشلز بذریعہ بس کارڈف روانہ ہوں گے، گذشتہ ون ڈے سیریز کے ہائی اسکورنگ میچز میں بے جان بولنگ کے سبب گرین شرٹس کو0-4سے شکست ہوئی۔

پیسرز اس بار بہتر کارکردگی سے فتوحات کی راہ ہموار کرنے کیلیے تیار ہیں،حارث رؤف کا کہنا ہے کہ حسن علی، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سب ٹیم پلان کے مطابق بہتر بولنگ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے، ہم انگلینڈ میں پاکستانی پرستاروں کے سامنے پرفارم کرنے کیلیے بے چینی سے منتظر ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ اچھی شراکت داری سے میزبان ٹیم کیلیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکواڈ نے انگلینڈ آمد کے بعد ڈربی میں 3روزہ روم آئسولیشن مکمل کی۔

بعد ازاں بارش کی مداخلت کے سبب پریکٹس سیشنز متاثر ہوتے رہے، جمعرات کو 50اوورز کا انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا جا سکا، ہفتے کو دوسرا مقابلہ بھی موسم سے متاثر ہوا، اتوار کورم جھم کی مداخلت جاری رہی، کھلاڑیوں نے سیناریو بیس میچز کھیلے،، مہمان اسکواڈ کوپیر کے دن ڈربی میں پریکٹس کا اچھا موقع مل سکتا ہے، صبح 6اور 7بجے ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے، اس کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود مگر رم جھم کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

ٹیم ذرائع کے مطابق منگل کو مہمان اسکواڈ کی کارڈف کیلیے روانگی شام کو ہوئی تو کھلاڑی صبح ڈربی میں مزید ایک سیشن کرسکتے ہیں، دوسری صورت میں وہاں پہنچ کر ٹریننگ ہوگی، یاد رہے کہ موسم کی پیشگوئی کے مطابق کارڈف میں بھی منگل کی صبح 11بجے تک وقفے وقفے سے بارش ہوگی، بدھ کو صبح 8سے 10بجے تک رم جھم کی وجہ سے پریکٹس متاثر ہوسکتی ہے،خوش آئند بات یہ ہے کہ جمعرات کو یہاں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں موسم کی خرابی کھیل میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل بیشتر کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے فوری بعد انگلینڈ پہنچے ہیں، ابوظبی کے سخت گرم موسم کے بعد قطعی مختلف انگلش کنڈیشنز میں عالمی چیمپئن ٹیم کا مشکل چیلنج درپیش ہوگا، گرین شرٹس کا ماضی کا ریکارڈ بھی حوصلہ شکن نظر آتا ہے،دونوں ملکوں کے مابین ابھی تک 88ون ڈے میچز کھیلے جا چکے۔

ان میں سے پاکستان نے 32جیتے، 53میں ہار ہوئی،3بے نتیجہ رہے۔ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے 48میچز میں صرف 16فتوحات گرین شرٹس کے ہاتھ آئیں،30میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، میزبان ٹیم کیخلاف پاکستان نے سب سے بڑا ٹوٹل 7وکٹ پر 361 رنز 2019 میں بنایا،مجموعی طور پر کسی بھی گراؤنڈ پر یہ گرین شرٹس کا انگلینڈ کے مقابل سب سے بڑا اسکور بھی ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کوشش کے باوجود مہمان ٹیم کو 12رنز سے شکست ہوئی۔

پاکستان ٹیم نے وہاں کم سے کم ٹوٹل 75 اپنے 1978کے ٹور میں بنایا تھا۔گذشتہ 5باہمی مقابلوں میں گرین شرٹس نے واحد فتح ورلڈکپ 2019میں حاصل کی، اس سے قبل 5میچز کی سیریز میں 4شکستوں کا سامنا کیا،ایک میچ بارش کی نذر ہوا،مہمان ٹیم کی بیٹنگ تو فارم میں نظر آئی لیکن بڑے ٹوٹل بھی ناکافی ثابت ہوتے رہے، جس میچ میں پاکستان کو 361رنز بناکر بھی 12رنز سے شکست ہوئی، اس میں حسن علی نے81اور شاہین شاہ آفریدی نے 80کی پٹائی برداشت کی تھی، اس بار پیسرز بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، حسن علی زبردست فارم میں ہیں، شاہین شاہ آفریدی بھی پہلے سے زیادہ تجربہ کار اور قابل بھروسہ ہوچکے، سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کیٹیگری سے ترقی پانے والے حارث رؤف انگلش سرزمین پر اپنی دھاک بٹھانے کیلیے بے تاب ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی سے باہمی گفتگو میں حارث رؤف نے کہاکہ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شمولیت سے میرا حوصلہ بڑھ گیا،اس سفرمیں شاہین شاہ آفریدی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ سخت چیلنج ہوتی ہے، یہاں ہائی اسکورننگ میچ متوقع ہیں، گذشتہ سیریز میں بھی 300سے زائد رنز بنتے رہے، حسن علی، محمد حسنین اور آپ (شاہین) کے ساتھ مل کر ٹیم پلان کے مطابق بہتر بولنگ سے فتوحات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے، انگلینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کے پرستاروں کے سامنے پرفارم کرنے کا بے چینی سے انتظار ہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ مشکل چیلنج کیلیے پوری طرح تیار ہیں،میں انگلینڈ میں کراؤڈ کے سامنے کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،ہم بولنگ میں اچھی شراکت داری سے میزبان ٹیم کیلیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

The post انگلش کنڈیشنز میں مشکل چیلنج کیلیے پیس بیٹری چارج ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2197994/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post