لاہور: کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید90روز توسیع کر دی گئی۔
سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل میں تین ماہ سے نظر بند ہیں جب کہ ان کی نظر بندی میں مزید90روز توسیع کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے فیصلہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی درخواست پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا۔
The post کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2200488/1