ممبئی: بالی ووڈ نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
مشہور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر اور سنجے دت دونوں ہی اداکاری کے میدان میں کسی سے کم نہیں، دونوں اداکاروں نے خود کو ایکشن، کامیڈی اور رومانوی ہر طرح کے کرداروں میں کچھ اس طرح سے ڈھالا کہ دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تاہم نانا پاٹیکر نے سنجے دت کےساتھ کام نہ کرنے کی جو قسم کھائی تھی اس کو انہوں نے آج تک نہیں توڑا، بالآخر نانا پاٹیکر کے اس رویہ کی وجہ سامنے آہی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1993 میں سنجے دت پر ممبئی بم دھماکوں کا الزام لگا اور 2006 میں سزا بھی سنائی گئی تاہم بعد میں سنجے دت الزام سے بری ہوگئے لیکن انہیں غیر قانونی ہتھیاروں کے کیس میں سزا بھگتنی پڑی، بس یہی وجہ تھی جس پر نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔
ایک انٹریو میں نانا پاٹیکر نے کہا کہ میں اپنے طور پر سنجے دت کو یہی سزا دے سکتا تھا کہ ان کے ساتھ احتجاجاً کام نہ کروں، سنجے نے جو جرم کیا وہ خطرناک تھا تاہم ان کی سزا کم کیوں کی گئی۔ نانا پاٹیکر نے کہا کہ میں ایک اداکار ہوں تو میرے لیے الگ قانون ہوگا اور غریب کے لیے الگ، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
The post نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2202823/24