11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

اداکارہ ثروت گیلانی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں بہترین اداکاری کرکے پاکستانی اور بھارتی عوام کے دل جیتنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ’’آسک می سیشن‘‘ کے دوران مداحوں نے ثروت گیلانی سے ان کی زندگی کے بارے میں کئی سوالات کیے۔ ایک مداح نے ثروت گیلانی سے پوچھا ’’آپ کی کوئی ایسی خواہش ہے جو آج تک پوری نہ ہوئی ہو اور آپ لمبے عرصے سے اس خواہش کے پوری ہونے کا  انتظار کررہی ہیں؟‘‘

مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا  کہ وہ عامر خان  کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کی یہ خواہش  پوری ہوجائے۔

واضح رہے کہ ثروت گیلانی  ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کے علاوہ  ڈراما سیریل ’’آزر کی آئے گی بارات‘‘، ’’صلہ‘‘، ’’ملال‘‘  اور ’’جوانی پھر نہیں آئے گی‘‘ جیسی کامیاب فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

The post اداکارہ ثروت گیلانی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2201358/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post