11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج کے دن اخراجات کی رفتار ضرورت سے زیادہ رہے گی، مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات اپنے شریک کاروبار پر حد سے زیادہ بھروسا ہرگز نہ کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے آج کا دن اہم فیصلے کرنے کے لئے اہم ہیں، اہم شخصیات کے ساتھ تعلقات استوار ہونے کے سبب کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کاروبار میں اگر آپ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں یا وسعت دینا چاہتے ہیں تو فی الحال اس خیال کو دل سے نکال دیجئے کیونکہ اس میں فائدے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

گھر میں نئے فرد کی آمد متوقع ہے، آج آپ کو شریک حیات کے ساتھ گھومنے پھرنے کا موقع مل سکتا ہے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ سکتا ہے، غصے سے گریز کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بلاشبہ آپ بے شمار صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بفضل خدا آج بھی اپنی اسی خوبی کی بدولت آپ اپنے اہم مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

رہائش کی تبدیلی کا امکان ہے مگر بہتر ہے آپ موجودہ رہائش ہرگز نہ چھوڑیں، کسی ایسے فرد سے فائدہ ہو سکتا ہے جو کافی عرصہ سے ملک سے باہر ہیں، موقع سے فائدہ ضرور اٹھایئے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

حالات چاہے جیسے بھی ہو صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے مزاج کو قابو میں رکھیں، کسی سے جھگڑا ہو سکتا ہے، عشق و محبت کے معاملات میں بدنامی ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مہمانوں کی آمدورفت کے سبب آج کا زیادہ دن گھریلو کاموں میں صرف ہو جائے گا، مفت کی دولت ہاتھ آ سکتی ہے اسے ضائع ہرگز نہ کیجئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کا کوئی قریبی دوست ہی آپ کے افسران کو بہکانے کی کوشش کر سکتا ہے ان سے ہوشیار رہئے اور بہتر ہے کہ آپ کچھ عرصے کے لئے قریبی دوستوں سے دور ہی رہئے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

وہ لوگ جنہیں آپ آج تک اپنا دوست سمجھتے تھے وہی آپ کے خلاف ہو جائیں گے اور آپ کے قریبی عزیز کے ساتھ مل کر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ غیر ملکی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں اور کسی پارٹی کے ساتھ آپ کی بات چیت چل رہی ہے تو آج ان سے رابطہ کریں انشاء اللہ آپ کو حتمی جواب ہاں کی شکل میں مل جائے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

سیر و تفریح کے مواقع میسر آ سکتے ہیں، بہن بھائیوں سے تعلقات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں اگر ان سے کوئی جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے تو وہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2198291/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post