11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ٹوکیو اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں تین پاکستانی ایکشن میں دکھائی دیں گے

ٹوکیو اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں تاہم تین پاکستانی ضرور ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

طاہرزمان، زاہد علی اور غلام غوث  ہاکی مقابلوں میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ٹوکیو پہنچ چکے ہیں، ان تینوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپکس میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیاگیاہے۔یہ تینوں پاکستانی ہاکی مقابلے کوآرگنائزز کرنے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور اولمپکس منتظمین کی معاونت کریں گے۔

ہاکی ایونٹ کا آغاز چوبیس جولائی سے ہورہاہے، سابق کپتان طاہر زمان اولمپکس میں پاکستان ٹیم کی طرف سے کھیل چکےہیں۔ جبکہ غلام غوث اور زاہد علی پہلی بار اولمپکس میں ذمہ داریاں دینے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اٹک سے تعلق رکھنے والے زاہد علی اور لاہور کے غلام غوث نے اولمپکس ایونٹ کا حصہ بننے کو یادگار قرار دیتے ہوئے بہترین طریقے سے فرائض ادا کرنے کا عزم کیاہے، جبکہ طاہر زمان کا کہناہےکہ ہاکی مقالبوں میں پاکستانی ٹیم کو مس کریں گے۔دعاہےکہ اگلے اولمپکس میں پاکستانی ٹیم بھی شامل ہو۔

The post ٹوکیو اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں تین پاکستانی ایکشن میں دکھائی دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203835/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post