11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سپریم کورٹ کا جج بننے کا حق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا تھا، وکلا

 کراچی: سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں حال ہی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار ہوئے وکلا تنظیموں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے، جسٹس محمد علی مظہر قابل جج ہیں مگر سنیارٹی میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ سندھ سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا جانا چاہیے تھا۔

وکلا تنظیموں کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے رہنما اصول موجود ہیں اس لیے جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے۔

The post سپریم کورٹ کا جج بننے کا حق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا تھا، وکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2199537/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post