11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

دورہ انگلینڈ؛ پیسرز پاکستان ٹیم کیلیے دردِ سر بن گئے

 لاہور: دورہ انگلینڈ میں پیسرز پاکستان ٹیم کیلیے درد سر بن گئے۔

انگلینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد بابر اعظم نے کہاکہ اسپنرز کی کارکردگی اطمینان بخش رہی مگر پیسرز نے بہت زیادہ رنز دے دیے، اسی  وجہ سے میزبان ٹیم کو 30رنز زیادہ بنانے کا موقع مل گیا،امید ہے کہ بولرز تیسرے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھا آغاز کرلیا تھا، مگر اہم موقع پر میری وکٹ گرنے کے بعد رنز کا تسلسل برقرار نہ رہا،ہم ماضی میں اہداف حاصل کرتے رہے ہیں، اپنی صلاحیتوں پر اسی یقین کی وجہ سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس ہارنا بھی ہمارے لیے فائدے میں رہا، بیٹسمینوں نے مشترکہ کاوش سے اچھا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا جس کی وجہ سے بولرز کو مہمان ٹیم پر دباؤ بڑھانے میں مدد ملی،عادل راشد تو ایک عرصے سے تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، میٹ پارکنس نے بھی ملنے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا،بولرز نے ٹیم کی پلاننگ اور ضرورت کے مطابق گیندیں کرتے ہوئے فتح کا راستہ بنایا۔

انھوں نے کہاکہ پہلے میچ میں غلطیوں کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو بہتری لانے کاکہا تھا، سب نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بطور ٹیم تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی،میں خوش ہوں کہ انجری کے بعد میدان میں واپس آتے ہی ایک اچھی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوگیا۔

The post دورہ انگلینڈ؛ پیسرز پاکستان ٹیم کیلیے دردِ سر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204184/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post