11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پاکستانی کرکٹرز دورہ جاری رکھنے کے حامی

لاہور: انگلش ٹیم کی آئسولیشن کے باوجود پاکستانی کرکٹرز دورہ جاری رکھنے کے حامی رہے۔

کارڈف سے ورچوئل پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے سوال ہوا کہ7کورونا کیسز سامنے آنے پر پورا انگلش اسکواڈ ہی تبدیل ہوگیا،اس صورتحال میں کیا پاکستان ٹیم نے دورہ ختم کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔

کپتان نے جواب میں کہا کہ یہ آئیڈیل صورتحال نہیں ہے،معاملہ سامنے آنے پر ہمیں بھی مایوسی ہوئی مگر پاکستانی کرکٹرز ایک سال سے بائیو ببل میں ہی کھیل رہے ہیں،پوری دنیا ہی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کررہی ہے،کھلاڑیوں کیلیے ان حالات میں رہنا اور کھیلنا آسان نہیں ہوتا، صرف ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہنا پڑتا ہے،سب ان چیزوں کے عادی ہوچکے ہیں،اس لیے انگلش کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود کسی موقع پر بھی ٹور ختم کرنا کا نہیں سوچا۔

انھوں نے کہا کہ پی سی بی اور انگلش بورڈ کی جانب سے کرکٹرز اور معاون اسٹاف کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش ہوئی ہے، تمام کھلاڑی بطور پروفیشنل ماضی میں اس صورتحال میں پرفارم کرنے کیلیے کوشاں رہے،اس کا انھیں کریڈٹ بھی دینا چاہیے، موجودہ صورتحال میں بھی ہماری پوری توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہوگی،تمام کھلاڑیوں کی سوچ مثبت ہے، وہ شائقین کیلیے کھیلنا اور انھیں جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ پلیئرز اس سے قبل بغیر کراؤڈ کے بھی کھیل چکے ہیں،اس بار میدان میں بھی سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔

 

The post پاکستانی کرکٹرز دورہ جاری رکھنے کے حامی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2199164/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post