11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے گارڈ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

 اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجلینس گارڈ نے ایمانداری و فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 9 ہزار کینڈین ڈالر اور اہم دستاویزات مالک کو تلاش کرکے حوالے کردیں۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پرواز نمبر پی کے 308 کے زاہد محمد نامی مسافر ائیرپورٹ پہنچے تو اپنا پاوچ جس میں 9 ہزار کینڈین ڈالر، شناختی کارڈ اور اہم دستاویزات وغیرہ تھیں ائیرپورٹ پر بھول گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجلینس گارڈ رضوان نے پاوچ لاوارث پڑا دیکھ کر اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور فوری طور پر ڈیوٹی ٹرمینل مینجر کو اطلاع کرکے ڈالرز سمیت تمام اشیاء ان کے حوالے کیں، بعدازاں مسافر کو تلاش کرکے ضروری قانونی کاروائی کےبعد تمام اشیاء مسافر زاہد محمد کے حوالے کردی گئی۔

 

The post نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے گارڈ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204271/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post