11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

 پشاور: وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے۔

اپنے انٹرویو میں شہرام ترکئی نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے بے یقینی کی کیفیت ہے، کورونا کی وجہ سے تعلیمی نظام متاثر ہوا، ہماری کوشش ہے کہ کم وقت میں نویں اور دسویں کے نتائج کا اعلان کریں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں ہیٹ ویو آنے پر اسکولوں کو بند کیا گیا، کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہےہیں، بچوں کو اسکولوں میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک کردیئے ہیں، کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے۔

The post کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202302/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post