ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے ’شہنشاہ جذبات‘ دلیپ کمار گزشتہ روز دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سنتے ہی شاہ رخ خان، ودیا بالن اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ان کے گھر اظہار تعزیت کے لیے پہنچیں جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دونوں جانب کی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال کی خبر سن کر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمارانتقال کرگئے
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جائے جانے والے عامر خان نے دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے دلیپ کمار کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا ’’ یوسف صاحب اپنے کام کے ذریعے ہمیں انمول اور انوکھا تحفہ دینے کا شکریہ۔ میرے لیے آپ ہمیشہ عظیم رہے ہیں اور ہمیشہ عظیم رہیں گے۔ سلام پیار عامر۔‘‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ’ٹریجڈی کنگ‘ دلیپ کمار کو طویل العمری کی وجہ سے چند سال سے سانس لینے میں مشکلات، سینے میں تکلیف، پھیپھڑوں اور گردوں کے مسائل کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا جاتا رہا تھا۔ گزشتہ ماہ انہیں ناساز طبیعت کی وجہ سے دو بار اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
The post عامر خان کا دلیپ کمار کو خراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2199236/24