ممبئی: فحش فلموں کے اسکینڈل میں ملوث بھارتی بزنس مین راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے پہلی بار ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹھی نے راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پہلی بار ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور ان سے ابھرنے کے بارے میں بات کی۔
شلپا شیٹھی نے انسٹا اسٹوری پر جیمز تھربرکا ایک قول شیئر کیا ’’غصے میں پیچھے کی جانب مت دیکھو یا خوف میں آگے کی جانب مت دیکھو لیکن اپنے آس پاس سے باخبر رہو۔‘‘
اداکارہ شلپا شیٹھی نے مزید لکھا میں گہری سانس لیتی ہوں یہ جان کر کہ میں خوش قسمت ہوں کہ زندہ ہوں۔ میں نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کیا اور مستقبل میں بھی میں مشکلات کا سامنا کروں گی اور ان مشکلات سے ابھروں گی۔ مجھے آج اپنی زندگی جینے کے لیے کسی چیز سے غافل ہونے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار
واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کی رات ممبئی کرائم برانچ پولیس نے فحش (غیراخلاقی) فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے پاس راج کندرا کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ گزشتہ روز پولیس نے راج کندرا کے گھر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کی تھیں۔ راج کندرا اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کی فحش فلموں سے متعلق پرانی ٹوئٹس وائرل
راج کندرا کا غیراخلاقی ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے سے لے کر ان کی گرفتاری تک پورا بھارتی میڈیا اس کیس کی ہر لمحے کی کوریج کررہا ہے جب کہ متعدد فنکاروں نے اس معاملے پر اپنا موقف بھی دیا ہے لیکن اس سارے معاملے میں راج کندرا کی اہلیہ شلپا شیٹھی نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے راج کندرا کے گھر سے 70 فحش فلمیں برآمد کرلیں
واضح رہے کہ بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس کے مطابق راج اور ان کے ساتھیوں نے پونم کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز کوغیرقانونی طریقے سے استعمال کیا تھا۔
The post فحش فلمیں اسکینڈل؛ شوہرکی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2204921/24