حمل:
21مارچ تا21اپریل
اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا پرانا طرز عمل برقرار رکھا تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتا ہے، چاہئے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے سبق لیکر آئندہ غلطیاں نہ کرتے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
بزرگان سے روحانی فیض یاب ہونے کا موقعہ مل سکتا ہے سیاسی و سماجی امور سے تعلق رکھنے والے حضرات اعتدال کا راستہ اپنانے کی کوشش کرتے رہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
ہم نے گزشتہ آپ کو یہی مشورہ دیا تھا کہ اپنی سوچوں کو بدلنے کی کوشش کیجئے۔ خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کرکے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے تو مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات آج کے دن کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ ملازمت کرتے ہوں یا کاروبار، دونوں ہی صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، گھریلو زندگی بھی خوشگوار ہو سکتی ہے، گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے کسی بھی فرد سے اختلاف نہ کریں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی کاروباری معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں بسلسلہ جائیداد مایوسی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آج آپ اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کریں گے کیونکہ آج آپ کا کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے بس آپ ہمت نہ ہاریں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آ رہا ہے، جیت آپ کی ہو گی اور یقینا ہو سکتا ہے آپ کے کاروبار میں منافع بھی ہو جائے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کسی ایسے دوست سے راہ چلتے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے کافی عرصہ آپ دور تھے آج آپ کافی خوش دکھائی دیں گے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
کاروباری امور میں منشا کے مطابق آپ تبدیلی کر سکتے ہیں اگر آپ کا ارادہ کاروبار میں تبدیلی کا ہے تو آج کا دن آپ کے لئے نہایت اہم ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے کسی بھی معاملے میں جلدبازی ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198291/24