لاہور: ترک خاتون کو شادی کے لیے بلانے والا نوجوان زیادہ عمر دیکھ کر غائب ہوگیا۔
نوجوان نے ترکی کی 54 سالہ خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور شادی کا وعدہ کیا لیکن جب خاتون لاہور آئی تو نوجوان مبینہ طور پر انہیں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔
ترکی سے فلائٹ کے ذریعے ایان چنگ یلدیز لاہور ایئر پورٹ پہنچی جہاں نوجوان نے اس سے ملنے کا وعدہ کیا تھا، وہ شادی کا خواب لے کر رات کے وقت لاری اڈے بادامی باغ پہنچ گئی۔ اس کی ملاقات اس نوجوان سے ہوئی جس نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر یہاں بلایا لیکن جب اس نے خاتون کو دیکھا تو وہ چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ خاتون تھانہ پہنچ گئی لیکن اس نے نوجوان کے خلاف کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔
ڈیوٹی افسر نے بتایا خاتون کو ترک قونصلیٹ آفس پہنچادیاگیا ہے۔ لیکن اس نے واپس جانے کی بجائے شادی کا وعدہ کرنے والے نوجوان کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔
خاتون کے مطابق وہ واپس نہیں جانا چاہتی بلکہ وہ جس کی محبت میں لاہور آئیں اس کے ساتھ شادی کر کے باقی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
The post ترک خاتون کو شادی کیلیے بلانے والا جوان عمر دیکھ کر غائب appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2200489/1