11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

نوجوان پاکستانی ماڈل لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان فیشن ماڈل اور اسٹائلسٹ لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

ماڈل لاریب مدھوال، لارا مدھوال کے نام سے مشہورتھیں اس کے علاوہ وہ اپنی منفرد اسٹائلنگ کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ لارا مدھوال سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ فعال تھیں جہاں وہ اپنی ماڈلنگ اور اسٹائلنگ کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کرتی رہتی تھیں۔

ایک مقامی میڈیا کے مطابق لارا مدھوال  کی قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا کہ لارا بالاکوٹ میں حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔ لارا کی دوست نے مزید بتایا کہ وہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ براہ مہربانی  لارا کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

سوشل میڈیا پر لارا کی اچانک موت پر ان کے قریبی دوستوں اورمداحوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔

The post نوجوان پاکستانی ماڈل لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204903/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post