حیدرآباد: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور تامل اداکار ویشال شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے اداکار کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا میں تامل اداکار ویشال کا شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کا ایکشن سین شوٹ کررہے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویشال رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں اور فلم کے کلائمیکس سین کی شوٹنگ ہورہی ہے۔
رسیوں سے بندھے ہونے کے باوجود ویشال دوبار کسی سخت چیز سے زوردار طریقے سے ٹکراتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کمر پرچوٹ آگئی۔ بھارتی میڈیا میں اداکار کے زخمی ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار ویشال کی فلم کا نام ابھی تک منظرعام پر نہیں آیا ہے جب کہ اس فلم کو سروانن ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ ان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے۔
The post معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2204791/24