حمل:
21مارچ تا21اپریل
مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری صلح کن طریقے سے ہی ختم کر دیجئے، اس سلسلے میں لڑائی جھگڑے سے اجتناب برتیں تو بہتر ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اپنے مزاج میں ٹھہرائو پیدا کرنے کی کوشش کیجئے اگر کسی کے ساتھ کوئی جائیداد وغیرہ کا مسئلہ چل رہا ہے تو اسے مل بیٹھ کر حل کرلینا ہی بہتر ہے۔ نزدیکی سفر بہ شوق کیجئے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
عشق و محبت کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں کیونکہ یہ معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے۔ بہتر ہے ان کاموں میں پڑ کر اپنا ٹائم ہرگز ضائع مت کیجئے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
وقت چاہے جیسا بھی ہو صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات آج کے دن کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آج کا دن آپ کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔الجھے ہوئے مسائل حل ہوں گے۔ کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کیلئے آج کا دن بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
گھریلو حالات پرسکون، اپنے دوست سے ہوشیار رہیں جو ظاہر طور پر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور درپردہ آپ کو غلط راستوں پر چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
بسلسلہ جائیداد مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں برد باری سے کام لیں ۔ امیدوں میں مایوسی ہو سکتی ہے۔ رشتہ داروں سے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
کھانسی، نزلہ، زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی بھی کم کرم دیں تاکہ حالات بہتر رہ سکیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آج کا دن چند حوالوں سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔ اپنے آپ کو ذرا مصروف رکھیں تاکہ آپ کے دماغ میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں ۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آج کے دن آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے سفر کا ارادہ فی الحال نہ کریں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ہر ایک پر بھروسہ کرنے والی عادت کے سبب آپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور آپ کے ہم پیالہ و ہم نوالہ دوست ہی آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198291/24