حمل:
21مارچ تا21اپریل
بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن اپنے ارد گرد نظر رکھیں، تاکہ کوئی آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کھانسی ، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں بسلسلہ جائیداد مایوسی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آرہا ہے جیت آپکی ہو گی اور یقینا ہو سکتی ہے اس کامیابی کے نشے میں آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
محبت کے حالات قدرے بہتر ثابت ہوسکتے ہیں اس نئے کاروبار کو ہرگز نہ بھولیں جو آپ نے دوسروں کے بھروسے شروع کیا تھا۔ لہٰذا شریک کاروبار پر بھی نظر رکھیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
چونکہ آپ وفادار ہیں اس لیے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ ایسا ہوتا نہیں لہٰذا ہر ایک پر اعتماد کرنے والی عادت کو ختم کر دیجئے تاکہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کاروبار آپکا کوئی بھی ہے ان دنوں آپکو غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہو گا اور بلاشبہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبارکو وسعت دینے میں کامیاب رہیں گے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
چند رشتہ دار آپ کو آپ کے شریک حیات کے بارے میں بہکا سکتے ہیں بہتر ہے ان کی باتوں میں نہ آئیے ورنہ آپ کے گھر کا رہا سہا سکون بھی برباد ہو جائے گا۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اگر آپ نے غلطیاں نہ کیں اور اپنی صلاحیتوں کو حقیقی معنوں میں بروئے کار لے آئے تو پھر یقین کیجئے کہ آپ کے قدموں میں لاتعداد کامیابیاں ڈھیر ہو سکتی ہیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
بسلسلہ شادی اپنے والدین کے فیصلے کو بہتر کر لینا آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے غیر شادی شدہ افراد عشق و محبت کے ڈراموں کو حقیقی کردار بنانے کی غلطی نہ کریں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے ساز گار نہ ہے اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بسلسلہ تعلیم توجہ کی ضرورت ہے مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے سیاسی و سماجی کارکن آج کے دن اپنی سرگومیوں کو محدود ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2198291/24