11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔

The post فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2202840/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post