کراچی / اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلیے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قوم پرست رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں، اس مقصد کیلیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے۔
ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔
دریں اثنا ہفتہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 2005کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے قائم ادارے ایرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ایرا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو میں حائل رکاوٹیں دور کرکے زیرتکمیل کام جلد مکمل کریں،وزیراعظم کو نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
The post وزیراعظم کا سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2200477/1