کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں یہ بات کہتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ میں پاکستانی سیاست اور خود سیاست میں آنے سے متعلق باتیں کیں۔ میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے۔ میزبان نے مہوش حیات سے سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟ جس پر اداکارہ مہوش نے جواب دیا انشا اللہ۔ میزبان نے ایک اور سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟
اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔ میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کیا آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟
مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔ مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جاکر تو میں بھی ایک امیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔
The post مہوش حیات پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2205235/24
Manipulated Coin – A popular technique, used to regulate the machine’s registered stability. The system involved attaching a chunk of nylon wire to the coin, have the ability to|to have the power to} feed it into the machine numerous times, enabling you to play free of charge and win actual cash. A commonly held perception is 우리카지노 that a slot which has not paid out in a while is due to of|as a end result of} of} payout soon. Whilst casino sites could advertise a highly constructing jackpot slot, it does not mean it is due to of|as a end result of} of} be hit. With every spin being an impartial occasion, the size of the jackpot does not influence your probabilities of cracking the prize.
ReplyDelete