11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین والدین بن گئے خدا نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور خدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ’’اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘

یاسر حسین نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔ انہوں نے اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور آج کل ان کا نجی ٹی وی چینل سے دکھایا جانے والا ڈراما ’’خدا اور محبت سیزن 3‘‘ پاکستان کا سب سے زیاددہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے۔ دونوں 28 دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

The post اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204974/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post