لاہور: شاد باغ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں اور تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نیچے آکر میاں بیوی اور دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے 8 سالہ ابراہیم، 4 سالہ مناحل، تین خواتین 18 سالہ رابعہ، 30 سالہ مہوش، 55 سالہ سمیرا اور 35 سالہ رضوان شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لاشوں کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
The post شاد باغ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2202565/1