11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کرک؛ انڈس ہائی وئے پر خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

کرک:  انڈس ہائی وئے پر نشپہ آئل فیلڈ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جمعہ کی صبح انڈس ہائی وئے پر نوشپہ آئل فیلڈ کے قریب کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع کے لیے روانہ ہوئیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مسافر بس سے نکال کر اور اسپتال منتقل کرکے ایک گھنٹے بعد ہائی وئے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ زیادہ تر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو لاچی اور کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

The post کرک؛ انڈس ہائی وئے پر خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203011/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post