11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے ضلع سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں اب بھی آپریشن جاری ہے، اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204911/10
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post