اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں لڑکی لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔
شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوائے گئے دو ملزمان کو متاثرہ فریق نے پہچان لیا۔ عدالت نے بلال مروت اور محب بنگش کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجا تھا۔ پولیس نے مرکزی ملزمان کی نشاندہی پر بلال مروت اور محب بنگش کو گرفتار کیا تھا۔ شناخت پریڈ کا مرحلہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس؛ 14 ملزمان نے ڈھائی گھنٹے تک ویڈیو بنائی، سرکاری وکیل
کیس میں مجموعی طور پر چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے مرکزی ملزمان عثمان مرزا سمیت چار ملزمان عطا الرحمن،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سامنے پیش کیا گیا۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔
The post لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس؛ 2 ملزمان کو متاثرہ فریق نے پہچان لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2203080/1