11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر خاموشی توڑدی

ممبئی: بالی ووڈ کے سلو میاں نے دبئی میں بیوی اور 17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر خاموشی توڑ دی۔

سلمان خان اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کے ٹاک شو ’’کوئیک ہیل  پنچ بائے ارباز خان سیزن 2‘‘ میں شریک ہوئے۔ گزشتہ روز شو کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی جس میں سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دئیے تھے۔

شو کے میزبان ارباز خان نے ایک سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں اس صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارف نے سلمان خان پر پیسے لوٹنے کا الزام لگا دیا

پہلے تو سلمان خان یہ تبصرہ سن کر چونک گئے کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ یہ تبصرہ ان کے بارے میں کیا گیا ہے لیکن جب ارباز خان نے انہیں یقین دلایا  کہ یہ تبصرہ آپ ہی کے بارے میں ہے تو سلومیاں نے جواب دیا یہ بے فضول کی باتیں ہیں۔ یہ شخص اس طرح کی باتیں کرکے نجانے لوگوں کو کیا بتانا چاہ رہا ہے۔

سلومیاں سوشل میڈیا صارف کے اس کمنٹ کو سن کر غصے میں آگئے اور کہا کیا یہ چاہتے ہیں کہ میں ان کا نام لے کر انہیں جواب دوں کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ہے۔

بعد ازاں سلمان خان نےدبئی میں اپنی بیوی اور بیٹی کی موجودگی اور ان کے ساتھ رہنے کے دعوے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں نو سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔

واضح رہے کہ ارباز خان کا ٹاک شو ’’کوئیک ہیل  پنچ بائے ارباز خان سیزن 2‘‘ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات خاص طور پر فنکاروں پر کی جانے والی تنقید سے متعلق ہے۔ شو میں بالی ووڈ کے مشہور فنکاروں کو بلا کر ان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور فنکار اس تنقید کے جوابات دیتے ہیں۔ اس شو کا پہلا سیزن 2019 میں پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے ہینڈسم کنوارے ہیں جنہوں نے 55 برس عمر ہونے کے باوجود ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ متعدد اداکاراؤں کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں آئے روز میڈیا پر گردش رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ سلومیاں کے مداحوں اوربھارتی میڈیا کو شدت سے اس بات کا انتظار ہے کہ وہ شادی کب اور کس سے کریں گے۔

The post سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر خاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2204731/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post