11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسکول پر حملہ، 140 طلبہ کو اغوا کرلیا

ابوجہ: نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 طلبہ کو اسکول سے اغوا کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا، مسلح افراد موٹرسائیکل پراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔

نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنگل لےگئے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچرسمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا تاہم مسلح حملہ آور 140 طلبہ کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

The post نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسکول پر حملہ، 140 طلبہ کو اغوا کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2198301/10
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post