کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 13 روز سے زائد کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھول دیئے جائی گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کنر پشاکی فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ایس ایس جی سی کے سسٹم میں 160 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے جبکہ ایل این جی کی در آمد بھی تعطل کا شکا ر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ
واضح رہے کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو 176 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جبکہ بعد میں مزید 144 گھنٹوں کی بند ش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ 320 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد آج سے سی این جی اسٹیشنز کو کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
The post سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز آج 13 روز بعد کھل جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2197915/1