11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ، ایف سی اہل کار شہید

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں فرنٹئر کانسٹیبری کا ایک سپاہی شہید ہوگیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے علاقے میں ایم-8 پر ایک پانی کے ٹینکر کو دیسی ساختہ بارودی دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس سے ایف سی بلوچستان کے اہل کار نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کے ایماء پر اس طرح کے بزدلانہ واقعات بلوچستان میں مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

The post بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ، ایف سی اہل کار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2195223/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post