11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی، جسے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ عاقل وزیر نامی ملزم قومی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے  بتائی جاتی ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2191510/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post