اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، امن واستحکام سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطےکافائدہ ہے، جنگ وقتل غارت سے بہت نقصان ہوچکا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لئے اچھی مفاہمت قائم ہوچکی ہے، ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی اور اگر افغانستان کی سرزمین بھی کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتاہے۔
The post افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہوتو امن قائم رہ سکتا ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2190648/1